شدید دھند، حادثات سے بچاو: پاکستان ریلویز کا ڈرائیور معاون سسٹم متعارف

پاکستان ریلوے نے شدید دھند میں ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم متعارف کرادیا۔

شدید دھند میں ڈرائیور معاون سسٹم 700 میٹر تک بغیر کسی رکاوٹ کے ڈرائیور کو کلیئر راستہ دکھائے گا۔

سی ای او پاکستان ریلوے شاہد عزیز نے ڈی ایس لاہور محمد حنیف گل کے ہمراہ لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین کے انجن سے سسٹم کا آغاز کیا۔

ڈیجیٹل سسٹم 700 میٹر تک سگنلز، لیول کراسنگز گیٹس اور ٹریس پاسنگ کی بھی انڈیکیشن کے ذریعے ڈرائیور کو اطلاع کرے گا۔

شاہد عزیز نے کہا کہ اس سے دھند کے دنوں میں ٹرینوں کی پنکچوایلٹی میں بہتری آئے گی۔ یہ سسٹم حادثات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں