ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے اور رچن رویندرا نے اننگ کا آغاز کیا جبکہ شاہین آفریدی نے اننگ کا پہلا اوور کرایا۔
آج کے میچ کے لیے بابر اعظم ،عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان آغا، حسن علی، شاہین آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بنگلورو میں کھیلا جا رہا ہے۔
دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں 7، 7 میچز کھیل چکی ہیں، پاکستان نے اپنے 3 اور نیوزی لینڈ نے 4 میچز جیتے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ چوتھے اور پاکستان ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔