پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے حالیہ تناو ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔
پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزرائے خارجہ نے باہمی احترام،امن و سلامتی اور مستحکم تعلقات کو اہم قرار دیا۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سیکورٹی امور پر قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔