کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا اور 41 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد آٹھویں اوور میں عبداللہ شفیق 20 رنز بنا کر محمد سراج کے اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ بہت بڑا کراؤڈ ہے، اسٹیڈیم میں اتنے بڑے کراؤڈ کے سامنے کھیل رہے ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کی وجہ کوئی خاص نہیں ہے، ایشان کشن کی جگہ شُبمن گِل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا ہے، ہم انجوائے کریں گے۔