پاک، بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل خصوصی تقری

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل منعقد ہونے والی خصوصی تقریب نشر نہیں کی گئی۔

اس تقریب میں معروف گلوکار ارجیت سنگھ، شنکر اور نیہا ککڑ نے آواز کا جادو جگایا جبکہ سُپر اسٹار امیتابھ بچن اور رجنی کانت سمیت کئی بالی ووڈ کے نامور ستارے بھی جگمگائے۔

تقریب سے گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین ہی محظوظ ہوتے رہے جبکہ اسے دنیا بھر میں موجود شائقین نہ دیکھ سکے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے آغاز پر منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر منسوخ کردی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں