پاکستان و آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا-

اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایگزیکٹو بورڈ کی مںظوری سے آئندہ ماہ 1.1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی

آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہوجائے گا۔

اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام کیلئے بھی باقاعدہ مذاکرات آئندہ ماہ شروع ہوں گے، جس کے لیے ایف بی آر نے خصوصی ریونیو پلان تیار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں