کمبوڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
اہم میچ سے پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان حسن بشیر کے ساتھ ثاقب حنیف اور عدنان یعقوب کو ڈراپ کردیا گیا۔
انڈر 23 ٹیم کے فرید اللہ، معین احمد، عثمان علی اور محب اللہ قومی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ نوجوان گول کیپر عثمان کے ساتھ سلمان الحق اور یوسف بٹ بھی ٹیم شامل ہوئے ہیں۔
دفاعی لائن میں مامون موسیٰ، محب اللہ، سہیل خان، جنید شاہ، علی نیازی اور عمر حیات منتخب ہوئے جبکہ ڈیفنڈر میں عبداللّٰہ اقبال اور عیسیٰ سلمان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
قومی فٹبال ٹیم میں مڈ فلیڈ کی ذمے داری عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، نظام، ہارون حامد اور رابس پر ہوگی۔
فارورڈز میں ولید خان، محمد وحید، یوسف، فرید خان، عبدالصمد، اوٹس خان، معین احمد اور شیخ دوست شامل ہیں۔
پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر 12 اور 17 اکتوبر کو ہوگا۔