پاکستان ایکسپریس میں جھگڑا، مسافر قتل

پاکستان ایکسپریس میں مسافر نے سیٹ کے جھگڑے پر دوسرے مسافر کو قتل کردیا۔ یکم اکتوبر بروز اتوار راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں یہ واقع ہوا جس کو ریلوے نے بھرپور چھپانے کی کوشش کی۔

ٹرین 46DN پاکستان ایکسپریس کا مسافر ثنا اللہ جو فیملی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن علی پور سے فیصل آباد تک سفرکررہا تھا۔ٹرین جب ریلوے اسٹیشن سانگلہ ہل پہنچی تو ایک مسافر نام ندیم ولد محمد بوٹا فیملی کے ہمراہ سانگلہ ہل سے حیدرآباد کے لیے ٹرین کی بوگی نمبر 16 اکانومی کلاس میں سوار ہوا۔ دونوں میں سیٹ کے لیے تلخ کلامی اور لڑائی ہو گئی۔ تشدد سے ثنا اللہ انتقال کرگیا جبکہ ندیم چک جھمرہ اسٹیشن میں ٹرین آہستہ ہونے پر اتر کر فرار ہوگیا۔ ڈیڈ باڈی کو ریلوے اسٹیشن فیصل آباد اتارا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں