الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں پولیس اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے سیکریٹری عمر حمید نے سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کو مراسلہ ارسال کیا، جس میں عام انتخابات کے دوران تمام صوبوں میں پولیس اہلکاروں کی نفری کی کمی کا بتایا گیا اور پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اسٹیٹک تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔