ترک فضائیہ کے کمبیٹ کمانڈر جنرل اسماعیل نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تربیت اور ہوا بازی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فضائی مشق انڈس شیلڈ میں ترک فضائیہ کی شرکت کو سراہا۔
بعد ازاں ترک فضائیہ کے کمانڈر، نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک بھی گئے۔