کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جارہی، وفاقی وزیر توانائی کا انکشاف

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا کہ کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جارہی ہے، معیشت کی آدھی سے زائد خرابی بجلی کے شعبے کی نااہلی کی وجہ سے ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی شعبے میں نقصانات سب سے بڑا چیلنج ہے، ڈسکوز کے نقصانات 560 ارب سے زائد ہیں، ڈسکوز کے 20 فیصد ملازمین بجلی چوری نااہلی میں ملوث ہیں، ملک ان چوروں لٹیروں کا بوجھ مزید برادشت نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 اپریل سے پہلے ہر لائن مین، ایس ڈی او ہر فیڈرز پر کنڈے چیک کریں گے، بورڈز کو مکمل اختیارات ہیں، ان کے فیصلوں کے وہ ذمہ دار ہوں گے، بجلی کا شعبہ ٹھیک ہوگیا تو معیشت بھی ٹھیک ہوسکتی۔

وزیر توانائی نے کہا کہ تین ہفتے مکمل جائزہ لیا، پاور سیکٹر سے متعلق ریفارمز کا فیصلہ کیا ہے، اویس لغاری نے کہا کہ آئندہ ہفتے تک نئے بورڈز سے متعلق فیصلہ کابینہ سے ہوجائے گا، ڈسکوز کی نجکاری ضروری ہے، نجکاری ہوگی، ہر حال میں ہوگی، ایک ماہ بعد ڈسکوز کے بورڈ کارکردگی پر جواب دہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں