وزارات توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے اوور بلنگ اسکینڈل کے معاملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
چار رکنی کمیٹی انکوائری کے ساتھ معاملات کا جائزہ بھی لے گی، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ بجلی صارفین کو ایک ماہ سےزائد کی بلنگ کے معاملے کا جائزہ لے کر بجلی کمپنیوں کے افسران، نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم ممبران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔
پاور ڈویژن کے مطابق کمیٹی 15 روز کے اندراپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی اور ذمہ داروں کا تعقین کرکے مزید کارروائی کی سفارش بھی کرے گی۔