وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے اورنج لائن منصوبے کی انٹی گریشن کا فیصلہ کیا ہے، اورنج اور گرین لائن کوریڈور آپس میں ملا دیا جائے گا، اس میں تین سے چار ماہ لگیں گے۔ نئی بسیں بھی پہنچ چکی ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، بسوں میں خودکار کرایہ سسٹم کا کارڈ ایک ماہ کے اندر کام شروع کر دے گا۔
سینئروزیرنے کہاکہ اورنج لائن بی آر ٹی کا نام عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، پیٹرول اور ڈیزل کے ریٹ جب بڑھے تھے تب بھی بسوں کے کرایوں کو بڑھنے نہیں دیا تھا، بسوں میں خودکار کرایہ سسٹم کا کارڈ ایک ماہ کے اندر کام شروع کر دے گا۔صوبائی وزیر نے کہاہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کم ہوئے ہیں، پورے ملک میں انسداد منشیات کے خلاف ایسی کارروائیاں نظر نہیں آئیں گی جیسی یہاں ہو رہی ہیں، صوبے میں منشیات کا نام مٹا دیں گے۔
شرجیل میمن نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی لاﺅنچنگ، گرفتاری، ضمانتیں یہ کہانی کہیں اور لکھی جا رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی لاڈلے ہیں، ایک ماسٹر پلان کہیں بنایا گیا جس کے تحت اس کو چلایا جا رہا ہے۔ شرجیل میمن نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں جو حرکت ہوئی وہ چھوٹی سوچ کی تھی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لوگوں کو تقسیم، جھوٹ، پروپیگنڈا کی سیاست سکھائی، بری چیز کا نتیجہ برا ہی ہوتا ہے، کے پی حکومت کو کل کے اقدام پر معافی مانگنی چاہیے اور فیصلہ واپس لینا چاہیے۔