ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب ناکام ہوچکی ہیں، اپوزیشن لیڈر

پنجاب میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ ناکام ہوچکی ہیں، پنجاب حکومت کے 100 دن ناکامیوں کے 100 دن ہیں۔ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ان 100 دنوں کے سب سے بڑے کارنامے ہتکِ عزت قانون اور گندم کی خریداری ہے۔

ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انتہائی محنت سے اگائی گئی گندم کی قیمت دو ہزار روپے من تک آچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین سمیت سیاسی کارکنوں پر مقدمات، انہیں جیلوں میں رکھنا اور چادر و چار دیواری کی پامالی 100 دن کی حکومت کی کارکردگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں