یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور تیل سستا ہوگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمت میں 23 روپے سے 38 روپے کلو تک کی کمی کی گئی اور اسی طرح کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے لیکر 36 روپے فی لیٹر کی کمی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق یہ کمی عام صارفین کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں