نمیرہ سلیم خلا میں پاکستانی پرچم لہرانے کو تیار

دبئی میں مقیم پاکستانی نمیرہ سلیم 5 اکتوبر کو اپنی خلائی مہم کا آغاز کریں گی۔پاکستان کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ ملک کی پہلی خاتون خلاباز نمیرہ سلیم خلا کے تاریخی سفر کی تیاری کر رہی ہیں۔

5 اکتوبر کو اپنی آسمانی مہم کا آغاز کرنے والی نمیرہ سلیم خلا میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خلائی سیاحتی کمپنی، ورجن گیلیکٹک ہولڈنگز نے اعلان کیا ہےکہ اِن کی Galactic 04 فلائٹ ونڈو اگلے ماہ اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔

ورجن گیلیکٹک کے بانی خلاباز رچرڈ برانسن کی جانب سے نمیرہ سلیم کو اس خلائی سفر کے لیے نامزد کیا گیا ہے، نمیرہ خلائی مسافر نمبر 6 کی پوزیشن حاصل کر چکی ہیں، خلا میں نمیرہ کے پہلے سفر میں خلائی مسافر 019 کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں