نان فائلرز کے فون و انٹرنیٹ پر 75 فیصد ود ہولدنگ ٹیکس لگانے کی منظوری

وفاقی حکومت نے نان فائلرز کے فون و انٹرنیٹ پر 75 فیصد ود ہولدنگ ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تنخواہ کے سلیب کم کرنے اور ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی۔

یکم جولائی سے جائیداد پر 15 فیصد کیپٹل گینز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو اجلاس میں مسترد کردیا گیا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ لیٹ فائلر پر ٹیکس نان فائلر کے برابر ہونا چاہیے، سینیٹر انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ فائلرز پر مہربانی کریں اورنان فائلر پر ٹیکس بڑھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں