عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں ریفرنس تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے دائر کیا جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس کا رجسٹرار احتساب عدالت جائزہ لیں گے، اعتراضات دور کر نے کے بعدریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج کو بھجوایا جائےگا جس کے بعد ایڈمنسٹریٹو جج ریفرنس پرخود یا کسی دوسری احتساب عدالت کومنتقل کرنے کافیصلہ کریں گے۔ایڈمنسٹریٹو جج ناصرجاوید رانا پہلے ہی 190 ملین پاونڈریفرنس پرسماعت کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں