ٓٓٓٓٓاسلام آباد :کراچی سمیت ملک کے سات شہروں میں نادرا کے مزید سینٹرز قائم کئے جائیں گے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 7 روز میں ملک کے 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز بڑھانے کا پلان بھی طلب کرلیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں وزیرداخلہ کو پاکستان بھر کے نادرا سینٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام پر بریفنگ دی گئی۔
اس دوران وزیر داخلہ نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز بڑھا نے کا پلان طلب کرلیا جب کہ انہوں نے کراچی، لاہور، پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں مزید نادرا سینٹرزبنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
محسن نقوی نے جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کیلئے مو¿ثرایکشن کا بھی حکم دیا ہے۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نادرا سینٹرز کے دورے کیے، حالات کا جائزہ لیا، عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، ایسا پلان بنایا جائے کہ نادرا سینٹرز آنے والوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔