کراچی:جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ملیر میں نئے میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری دیدی ہے جس میں تمام داخلے سیلف فنانس کی بنیاد پر دیئے جائیں گے اس بات کی منظوری جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کی سنڈیکیٹ کا 30ویں اجلاس میں دی گئی جو وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ 25,000 روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے گا، جو ایک سال کے لیے ہو گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس عادل رشید نے اکاونٹس آفیسرز کے لیے تین نئی آسامیوں کی تخلیق پر بات چیت کی، جن میں سے دو کو سلیکشن بورڈ کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا۔