بجلی مزید مہنگی، عوام پر 22 ارب 29 کروڑ سے زائد کا اضافی بوجھ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مہنگائی سے پریشان حال عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا، ڈسکوز کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 15 پیسے اضافے کی منظوری دیدی۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین پر 22 ارب 29 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا اتھارٹی نے حتمی منظوری کیلئے نوٹیفکیشن حکومت کو بھجوادیا، حکومتی منظوری کےبعد بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے مارچ تک لاگو رہےگا، اطلاق تمام صارفین پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں