توشہ خانہ کیس: نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ کیا فیصلہ سنا دیا۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ اگر نواز شریف 24 اکتوبر کو نہ آئے تو وارنٹ بحال ہو جائیں گے۔

دورانِ سماعت نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ نواز شریف کے وارنٹ معطلی پر کل درخواست دائر کی تھی، وہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں، ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیں۔

جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس نیب کورٹ نمبر 3 کا معاملہ ہے۔

وکیل نے کہا کہ 24 اکتوبر کو آپ کی عدالت میں سماعت مقرر ہے، نواز شریف پیش ہونا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں