نوازشریف کاسیاسی طور پرمتحرک ہونے کافیصلہ

لاہو:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔لاہور میں نواز شریف کی پارٹی رہنماوں سے ملاقات ہوئی جس میں رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

نواز شریف کی پارٹی رہنماوں سے ملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی جس میں پارٹی اور ملکی سیاسی و معاشی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلدملکی سطح پرپارٹی کارکنوں اور رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں