اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کردیں ۔
عدالت نے اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں، چیف جسٹس نے اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
2 رکنی بینچ نے اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر 4 بجکر 10منٹ پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔