ن لیگ کے قائد نواز شریف نے حسب روایت عوام کو ماموں بنادیا، ماضی کی طرح ایک بار پھر کھوکھلا نعرہ لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم جو کہتے ہیں، وہ کرنا بھی جانتے ہیں۔
فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب میں نوجوانوں کو سبز باغ دکھانے کی ناکام کوشش کی۔ کہا یوتھ میرے ساتھ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، فیصل آباد زندہ باد۔
الیکشن قریب آتے ہی نواز شریف کو عوام سے پیار ہوگیا۔ اس بار بھی حکومت بناکر روٹی، گیس، پیٹرول، چینی اور آٹا سستا کرنے کا بلند و بانگ دعویٰ کردیا۔