مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔
سینیٹر اسحاق ڈار اور دیگر لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
نواز شریف دبئی سے غیر ملکی ائرلائن کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ ایف زیڈ 4525 کے ذریعے پاکستان پہنچے۔
نواز شریف نے لیگل دستاویزات پر دستخط کردیے، جن میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔