ن لیگ کا اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراو کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ

ن لیگ کی قیادت نے لندن میں ہونے والی بیٹھکوں میں پارٹی کا الیکشن بیانیہ طے کرلیا۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے لندن کی میٹنگز میں پارٹی بیانیے سے متعلق اہم فیصلے کیے۔ نواز شریف کو وطن واپسی، آئندہ کی حکمت عملی پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مشورے دیے، لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اجلاسوں میں اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی اور بیانیے سے گریز کا فیصلہ ہوا ہے، موجودہ حالات انتقامی سیاست کا نتیجہ ہیں، مستقبل میں مفاہمت بڑھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں