دوسرا ٹیسٹ: قومی اسپنر نے 24 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹیں حاصل کرلیں

ملتان: قومی اسپنر نے 24 برس کے بعد ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان میں ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کرلیں جب کہ گزشتہ 24 برس سے ایسا نہیں ہوا تھا۔

ساجد خان نے میچ کے دوران بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جس سے انگلینڈ کے کھلاڑی بھی حوصلہ شکن محسوس ہوئے۔

انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیجا جب کہ گزشتہ روز بھی کھیل کے آخری مراحل میں صرف 10 بالز پر انگلینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اس کارنامے کے ساتھ بطور آف اسپنر ساجد خان ہوم گراؤنڈ پر 24 سال کے بعد پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 26.2 اوورز میں 111 رنز دے کر 7 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

قبل ازیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کیخلاف ہی ثقلین مشتاق نے ہوم گراؤنڈ پر سال 2000 میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں