اسٹیج ڈراموں نے معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار اداکیا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔یہ بات وادی مہران کے ممتاز اداکار اور ہدایت کارناصر خان بونیرنے ویب میگزین کہہ دو پاک کوانٹرویودیتے ہوئے کہی۔انہوں نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ٹی وی یاموبائل پرکلپ دیکھنے سے لطف اندوز نہیں ہواجاسکتاہے ۔اسٹیج ڈراموں سے بھرپورانداز میں لطف اندوز ہونے کے لئے ضروری ہے کہ آپ دوستوں کے ساتھ تھیٹرجائیں ۔ناصرخان بونیری کا کہنا تھا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ شوبز میں ایکشن اداکاری کاعمل دخل بڑھ گیا ہے مگر لوگ اب بھی نصیحت آموز ڈراموں کوپسند کرتے ہیں ۔سوشل میڈیاکے فائدوں کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ سوشل میڈیاکے نت نئے فیچر نے لوگوں کوگھرتک محدودکردیا ہے مگر یہ رجحان زیادہ دیرتک قائم نہیں رہ سکتا کیونکہ انسان ایک دوسرے سے جڑےہوئے ہیں اور وہ جلد اس تنہائی کوختم کرنے کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے نظرآئے گا۔ناصرخان بونیری نے کہہ دو پاک سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا کہ اسٹیج ڈراموں کی تشہیرکے لئے ہمیں بھی اپنے کام کاطریقہ کار تبدیل کرنا ہوگا اور اداکاری صرف پیسہ یاشہرت کمانے کے بجائے اصلاح معاشرے کے پہلوکو سامنے رکھ کرکرنا ہوگی اور اس کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت بھی ہے۔