نوجوانوں کیلئے آئی ٹی ٹریننگ شروع کردی،وزیرتوانائی سندھ

کراچی: وزیر توانائی سندھ ناصرشاہ نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصرشاہ نے ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ 25 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا دورہ کیا ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10ہزار نوجوان کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے، پروگرام میں حصہ لینے والوں کی تعداد ایک لاکھ کی جائے گی۔

وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ نوجوان نہ صرف جدیدٹیکنالوجی سےفائدہ اٹھائیں گے بلکہ روزگاربھی ملے گا، ایسے وقت جبکہ لوگ غلط قسم کی افواہیں،خبریں پھیلارہے ہیں، وہ نوجوانوں کوناامیدی میں دھکیلناچاہتے ہیں،یہ نمائش ان کیلئے امیدکاسورج ہے۔انھوں نے بتایا کہ ملکی وغیرملکی نامورادارےاس نمائش میں حصہ لےرہےہیں ، ایران سعودی عرب ،چین ، ترکی اور آسٹریلیا سمیت دیگراہم ممالک بھی شریک ہیں۔

انٹرنیٹ کے مسئلے کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت ملک میں نیٹ کا جو مسئلہ ہے دنیا بھر کے ممالک اس کاشکارہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے جومسائل ہوں گے انہیں دورکرلیاجائےگا، نیٹ ورکنگ کے حوالےسے پاکستان میں منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں