نصیرآباد: انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی کوسٹر کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

نصیرآباد میں انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی کوسٹر حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 24 سالہ نجیب علی، 30 سالہ جاوید علی اور 25 سالہ محمد شہریار شامل ہیں۔

زخمیوں میں دولہا صدورو، دلہن بصراں، بچی صائمہ، بچی طاہرہ، اختیار علی حمیر علی زبیر احمد، ذاکر علی، مزمل علی حسین، مدثر علی عبدالطیف ودیگر شامل ہیں۔

کوسٹر کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی کہ ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر درخت سے ٹکرا گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں