نیکٹا کاملک بھرمیں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کرنے کافیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ملک میںدہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کاتدارک کرنے کے لئے ملک بھرمیں بڑے پیمانے پرآپریشن کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کاونٹر ٹیریرازم اتھارٹی نیکٹا نے دہشت گرد تنظیموں کیخلاف مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نیکٹا کا کہنا ہے کہ آپریشنز کا فیصلہ نیکٹا کی ماہانہ کاو¿نٹر ٹیررازم انٹیلی جنس کانفرنس میں کیا گیا ہے۔

اجلاس میں حالیہ کالعدم قرار دی گئیں تنظیموں کیخلاف آئندہ کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا جس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔نیکٹا کانفرنس میں سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ نیکٹا کانفرنس میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قابل عمل انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا گیا، شرکا نے مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کیا۔ترجمان نیکٹا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور پر امن ملک بنایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق ملک بھرمیں دہشت گردوں کے خلاف یکساں طرز کافیصلہ کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں