نفیسہ شاہ کا بلاول بھٹو زرداری کی رائے سے اختلاف

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ بزرگ سیاست دانوں سے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رائے سے متفق نہیں ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ نئے اور پرانے سیاست دانوں کا امتزاج ہونا چاہیے۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ سیاست میں نئے اور پرانے سیاست دانوں کا امتزاج ہونا چاہیے، سیاست میں پرانوں کا تجربہ اور ان کا سایہ ہونا چاہیے۔

نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ عمر چاہے جتنی بھی ہو لیکن وہ سیاست دان عوام میں مقبول ہیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں بہترین امیدوار سامنے لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں