نادرا نے “فارم ب” کے اجراء کی پالیسی سے متعلق وضاحت کردی۔
ترجمان نادرا کے مطابق “فارم ب” اجراء کی پالیسی تبدیل نہیں کی گئی، کسی قسم کی تبدیلی زیر غور بھی نہیں۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہےکہ پیدائش کے “اندراج” اور “فارم ب” بنوانے کیلئے بچوں کی عمر کی مختلف حدود مقرر ہیں۔
ترجمان نے نادرا نے کہا کہ بچوں کی عمر کی مختلف حدود کو ڈیڈ لائن سے تشبیہ دینا درست نہیں، عوام الناس سوشل میڈیا پر زیر گردش من گھڑت اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں۔