ندیم افضل کا عمران خان کے خلاف بیان دینے سے انکار

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدالت میں بیان دینے سے انکار کردیا۔

بھلوال میں کارکنوں سے خطاب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کسی بھی عدالت میں بیان نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے 2 مرتبہ بلایا، جس میں پیش ہوا۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ شہزاد اکبر فراڈ ہے، یہ بات کئی بار عمران خان سے کہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں