نیب کی جانب سے دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع کرا دیا گیا۔ ہفتہ وار تعطیل کے باعث مزید ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع نہ ہوسکا۔
بقیہ ریفرنسز کا ریکارڈ پیر کو جانچ پڑتال کے بعد جمع کرایا جائے گا۔نیب کی پیر کے روز تمام 80 ریفرنسز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کرنے کی کوششں جاری ہے۔