وفاقی حکومت کا نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت قانون نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست تیار کرلی،

نگران حکومت کی حتمی منظوری کے بعد نیب ترامیم فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی، ترامیم کیس پر نظرثانی دائر ہوگی یا اپیل؟ فیصلہ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس سے مشروط ہے،

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون بحال ہوجاتا ہے تو اپیل دائر کی جائے گی، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون ختم ہوجائے تو نظرثانی درخواست دائر ہوگی، نیب قانون میں ترامیم پارلیمنٹ نے منظور کیں،براہ راست سپریم کورٹ کالعدم قرارنہیں دے سکتی،نیب ترامیم کیس کا فیصلہ متفقہ نہیں، بنچ میں شامل جج کا اعتراض بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں