میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صدر یو سی 13 سے چیئرمین کا الیکشن جیت لیا۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر سب سے آگے نظر آئی۔ صدر ٹاؤن کی یو سی 13 سے مرتضیٰ وہاب تین ہزار 976 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کے صدر ٹاؤن کی یو سی 13 سے مرتضیٰ وہاب 3 ہزار 976 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے۔ جماعت اسلامی کے نور السلام ایک ہزار 566 ووٹ حاصل کر سکے۔