نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہےکہ اگر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق پیدا نہیں ہوتا تو آئین میں اس کا حل موجود ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئین کے تحت انتخابات کےبعد قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک بلایا جا سکتا، کچھ دن باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں۔