بھارت: عید میلادالنبی منانے پر ہندووں کا مسلمانوں پر حملہ

مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا جینا محال ہوگیا۔ بھارت میں آئے روز مسلمانوں پر بدترین تشدد کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں عید میلادالنبی منانے پر ہندو برہم ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انتہاپسندوں کے گروپ کی جانب سے عیدمیلاد النبی کے لیے کی گئی سجاوٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا جس پر ہندؤوں کے جتھے نے مسلمانوں پرحملہ کردیا،خواتین کو بدترین تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔

مسلمانوں نے گلی کو برقی قمقموں سے سجایا تھا۔جس کی وجہ سے انتہاپسندوں نے خواتین کوماراپیٹا۔اور سجاوٹ کو زبردستی ہٹانے کی کوشش کی۔پولیس حکام کچھ دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقیات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں