کراچی :مسلم لیگ فنکشنل لیبرونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا۔کراچی میں جشن آزادی کی تقریب سخی حسن چورنگی پر منعقد کی گئی جس میں کارکنان کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوںسمیت شہریوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ نے صدر کراچی زون سید ولی وارثی اور سینئر نائب صدرا نجم رضوری کی قیادت میں استقبالیہ کیمپ میں تمام شرکاءاور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پررہنماو¿ں نے کہا کہ قائد اعظم محمدعلی جناح اور دیگراکابرین کی کوششوں اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانی سے پاکستان وجودمیں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملکی تعمیر وترقی کے لئے اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔
جشن آزادی کی تقریب میں سردار عبدالرحیم اور ارشد شر بلوچ نے کراچی زون لیبر ونگ کے کیمپ میں شرکت کی اورلیبر ونگ کے عہدیداروں سید ولی وارثی، سید نجم رضوی اور ان کے ساتھیوں کی کاوشوں کو سراہا۔ جشن آزادی کی تقریب رات گئے تک جاری رہی جس میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔