برطانیہ میں نام “محمد” کی دھوم، سب سے زیادہ رکھا گیا

برطانیہ میں نامِ “محمد” کی دھوم مچ گئی، جو رواں سال برطانیہ میں لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا نام بن گیا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لڑکوں کا دوسرا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام نوح ہے۔

لڑکوں کیلئے ہیری کے نام کی مقبولیت 13 ویں پوزیشن سے 23 ویں پر آگئی۔ نومولود لڑکیوں کیلئے میگھن نام کی مقبولیت بھی کم ہوئی ہے۔

برطانیہ میں رواں سال لڑکیوں کیلئے سب زیادہ نام للی چنا گیا، دوسرا سب زیادہ رکھا جانے والا نام صوفیہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں