محمد رضوان کی حسن علی کو مالا، گلاب دینے کی تصاویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی فاسٹ بولر حسن علی کو مالا اور گلاب دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف نے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں حیدرآبادی کھانوں سے لطف اندوز ہورہے تھے، اس دوران ہوٹل انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو مالا پہنچائی اور پھولوں سے استقبال کیا۔

اس دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے حسن علی کو مالا پہناتے ہوئے دیکھائی دیئے، جس پر فاسٹ بولر نے انہیں فوجی انداز میں سیلوٹ کیا، جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں