روون ایٹکنسن المعروف مسٹر بین چھ جنوری 1955ء کو انگلش کاؤنٹی ڈرہم میں پیدا ہوئے۔ کیریئر کا آغازبی بی سی کے ریڈیو پروگرام دی ایٹکنسن پیوپل ‘سے کیا۔اس کے بعد انہوں نے بی بی سی سے ہی ایک کامیڈی شو ناٹ دی نائن او کلاک نیوز پیش کیا۔
سن 1990ء میں انہوں نے ‘دی ہیلپ لیس مسٹر بین ‘کا پہلا کامیڈی شو پیش کیا، انہوں نے ‘مسٹر بین کے بہت سے سیکوئیلز پیش کیے۔سن 1997ء میں مسٹر بین شو کے کردار کو لے کرڈائریکٹر میل اسمتھ نے فلم بنائی، جس کا نام ہی ‘مسٹر بین ‘رکھا گیا۔سن 2007ء میں اسی سلسلے کی دوسری فلم مسٹر بین ہالی ڈے ‘کے نام سے بنائی گئی
نومبر 2012ءمیں روون نے مشہور زمانہ مسٹربین کے کردار کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا، 2003 ءمیں انہوں نے جیمز بونڈ سیریز کی پیروڈی فلم ‘جونی انگلش’ میں بھی کام کیاجس کا سیکوئل جونی انگلش ری بورن کے نام سے 7اکتوبر 2011ءکو ریلیز ہوا۔