ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے این اے 242 کراچی پر ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی بھی نشست پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔