اہل کراچی نے اپنا فیصلہ سنادیا، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کنونیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ ہم آتے ہیں تو حاکم وقت گھر جاتے ہیں۔

باغ جناح کراچی میں جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جو فیصلہ 8 فروری کو آنا تھا، وہ اہل کراچی نے سنادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ظالم، دوسری طرف مظلوم ہیں، جنگ میں جیت عوام کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک وعدے، ارادے اور نعرے کی تجدید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، ملک کا خیر خواہ شہر کا بھی غم خوار ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں