حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو کوئٹہ میں نظر بند کردیا گیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کو صوبائی دفتر میں نظر بند کیا گیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہےکہ مولانا ہدایت الرحمان کی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہیں، مظلوں کی آواز طاقت سے دبائی نہیں جاسکتی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مقتدر قوتوں کے ہتھکنڈے عوامی جمہوری جدوجہد اور حقوق کے حصول سے نہیں روک سکتے۔