جمعیت علمائے اسلام کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

جمعیت علمائے اسلام کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

اس سے قبل کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر آج ہونے والے جے یو آئی ف کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں