سکھر حیدر آباد موٹروے کرپشن کیس میں پیشرفت سامنے آگئی۔ نیب حکام کو سابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مٹیاری عدنان رشید اور اسلم پیرزادہ کے خلاف کرپشن کے ثبوت مل گئے۔
نیب حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل کے ایس ایم ایس، وائس ریکارڈ میسج اور کال ڈیٹا کی فارنزک رپورٹ سامنے آئی ہے۔
حکام کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کے موبائل سےکرپشن کی رقم تقسیم کرنے کے ثبوت ملے ہیں، ملزمان نواب شاہ اور مٹیاری کی سیاسی شخصیات سے رابطےمیں تھے۔نیب حکام کے مطابق فارنزک رپورٹ کی کاپی احتساب عدالت میں جمع کرائیں گے۔