مبینہ کک بیکس وصولی: مونس الہٰی اشتہاری قرار

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے کیس میں تحریک انصاف رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی۔

عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

نیب کی جانب سے دائر رخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوئے، نہ ہی انہوں نے تفتیش جوائن کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں